وفاقی حکومت کاامپورٹ ایکسپورٹ بینک بنانے کا فیصلہ

بینک میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کیلئے بینکنگ سیکٹر میں تجربہ رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئیں

جمعہ 19 جولائی 2019 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وفاقی حکومت نے بیرونی تجارت کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ امپورٹ بینک بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ، بینک برآمد کنندگان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزم بینک پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مدد گار ہوگا جبکہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک ایکسپورٹرز کو فارن کرنسی کے حصول میں معاونت دے گا۔

(جاری ہے)

بینک میں چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کیلئے بینکنگ سیکٹر میں تجربہ رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ فنانس، بینکنگ اور بزنس مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری لازمی قرار، بینکنگ کی اعلی مینجمنٹ میں 20سال کا کم از کم تجربہ ہونا چاہیے۔درآمدی مال اور برآمدات کیلئے قرض کی اسکیموں کی تیاری کا تجربہ اولین شرط ہوگا۔ عالمی مالیاتی اداروں سے ان سکیموں کیلئے مزاکرات کی اہلیت لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ فنانس اور اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں