حکومت نے ایک سال میں سیاسی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں: میاں زاہد حسین
سفارتی محاذ پر بریک تھرو،عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگرہواجبکہ پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے، فی الحال معاشی میدان میں حکومت کو کامیابی نہیں ملی، منصوبہ بندی کا فقدان رہا
پیر 19 اگست 2019 18:06
(جاری ہے)
ایک سال میں حکومت کی کرپشن کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی نیت اچھی ہے تاہم بعض شعبوں میں منصوبہ بندی کا فقدان نظر آیاہے۔
حکومت نے کرپشن کے خلاف قابل قدر مگر متنا زعہ اقدامات کئے ہیں جس کے اثرات سے سیاست سمیت مختلف شعبوں میں بدعنوانی کم ہو جائے گی جو ملکی ترقی کے لئے اہم ہے تاہم سیا سی محاذ آرائی بڑھ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کامیاب رہی ہے، فاٹا کا انضمام ایک بڑی کامیابی ہے، کفایت شعاری اختیار کی گئی ہے، غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام، بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہ پروگرام اور ماحولیاتی بہتری کے لئے شجر کاری پروگرام بہتر رہے ہیں۔ سیاحوں کیلئے گلگت، بلتستان اوردیگر مقامات کیلئے درکارNOCکی شرط کو ختم کردیا گیا جبکہ 68ممالک کیلئے بز نس ویزا کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا جس سے پاکستان میں سیا حت کے ساتھ ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری میں بھی اضا فہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد ایک بڑا فیصلہ تھا جس سے پاک بھارت تعلقات میں دوررس نتائج سامنے آئیں گے جبکہ پوری دنیا کی سکھ برادری سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہونگے اور سکھ یاتریوں سے زرمبا دلہ بھی حاصل ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے نظام میں بھی بنیادی تبدیلیوں کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں جن میں کامیابی سے ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائے گا اس ضمن میں تاجر برادری کو حکومت کا سا تھ دینا چا ہئے ۔ معیشت کے محاذ پر کمزوری دکھائی گئی ہے،ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوااور مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ترقیاتی بجٹ میں400 ارب کا اضافہ کیا گیا،پاکستان پوسٹ ، پی ٹی وی اور کئی ادارے منافع میں آ گئے ہیں، پی آئی اے بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم سفید ہاتھیوں کو بیچا نہیں جا سکا۔ٹیکس چوری کے کلچر پر ضرب لگائی گئی جس سے گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا جبکہ خسارے میں 15 فیصد کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔حکومتی دعوں کے مطا بق حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا ہے اور اب اسے غریب ،متوسط طبقہ اور کاروباری برادری کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا