انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ، اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم

منگل 20 اگست 2019 22:10

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ، اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.70روپے سے کم ہو کر158.67روپے اور قیمت فروخت 158.80روپے سے کم ہو کر158.77روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے اور قیمت فروخت159روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید174.50روپے سے کم ہو کر173.50روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے کم ہو کر175.50روپے ہو گئی اسی طرح75پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید190.75روپے سے کم ہو کر190روپے اور قیمت فروخت192.75روپے سے کم ہو کر192روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں