ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آگئی

جمعہ 23 اگست 2019 23:58

ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) انٹر بینک اور مقامی اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آ گئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.16روپے سے کم ہو کر157.75روپے اور قیمت فروخت 158روپے سے کم ہو کر157.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.20روپے سے کم ہو کر157.30روپے ارو قیمت فروخت158.70روپے سے کم ہو کر157.80روپے پر آ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.05روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 173.20روپے سے کم ہو کر172.50روپے اور قیمت فروخت175.80روپے سے کم ہو کر 174.75روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 190روپے سے بڑھ کر190.50روپے اور قیمت فروخت19250روپے سے بڑھ کر193روپے پر جا پہنچی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں