بینک اسلامی پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ کلائنٹس کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ

پیر 16 ستمبر 2019 19:48

بینک اسلامی پاکستان کی جانب سے کارپوریٹ کلائنٹس کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) بینک اسلامی نے 3 ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کے اعزاز میں سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیے کے موقع پر پنجاب بھر سے بینک اسلامی کے معزز کلائنٹس کو مدعو کیا گیا۔ لاہور شہر کے تمام شعبوں سے صارفین، بڑے کارپوریٹ، پبلک سیکٹر، کمرشل اور ایس ایم ای صارفین نے عشائیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مشہور کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد کی شرکت نمایاں تھی۔ عشائیہ میں معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے بینک اسلامی کی تمام علاقائی اور ملکی قیادت موجود تھی اور انہوں نے معیشت، کاروبار اور بینک کی بہتری کے لئے صارفین سے براہ راست آراء جاننے کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

یہ عشائیہ وسیع تر سماجی و کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کو ایک جگہ جمع ہونے کا بہترین موقع تھا۔

یہ بینک کی ششماہی مالیاتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے مناسب فورم تھا۔ ان کامیابیوں میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں منافع میں آٹھ گنا سے زائد اضافے سمیت کھاتوں اور اثاثوں میں دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں بالترتیب 15.8 فیصد اور 17.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے معزز مہمانوں بالخصوص ان معززین کا شکریہ ادا کیا جو دوسرے شہروں سے اس تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک اسلامی پاکستان اپنی کامیابی کے لئے پائیدار ترقی اور بڑی پیشرفت کے لئے پرعزم ہے۔ مالیاتی شعبہ میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بینک اسلامی پاکستان ملک بھر میں اسلامی بینکاری اور مالیات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرنے کے لئے بھی پرعزم ہے اور اپنے موجودہ اور ممکنہ صارفین کے لئے جدید اسلامی مالیاتی مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں