پی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 72.93 پوائنٹس کی کمی سے 32111 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 72.93پوائنٹس کی کمی سی32111.10 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ55.55 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 12 ارب 42 کروڑ 71 لاکھ روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12.23 فیصد زائد رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف، ٹی آر جی پاک، پاک انٹر بلک، لوٹی کیمکل، یونٹی فوڈز، ورلڈ کال ٹیلی کام، فوجی فرٹیلائزر، کے الیکٹرک، پاک الیکٹران اور فوجی فوڈز کے شیئرز سرفہرست رہے۔ جمعہ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس 32331 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32058 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال میں قدرے بہتری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب آگئے اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس میں72.93 پوائنٹس کی کمی سی32111.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 43.65 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15103پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 45.43 پوائنٹس کی کمی سی23383.91 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں کو 12ارب 42کروڑ71لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر63کھرب 97 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگیا۔ مجموعی طور پر351 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 138میں اضافہ، 195 میں کمی اور18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

شیئرز کی لین دین کے لحاظ سے 15کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کی نسبت ایک کروڑ 67 لاکھ 10 ہزار شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو ،ْکے اعتبار سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 30.45 روپے کے اضافے سی850 روپے اور گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 14.35 روپے کے اضافے سے 458 روپے ہوگئی جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت55 روپے کی کمی سے 2144 روپے اورستارہ کیمکل کے حصص کی قیمت11.55 روپے کی کمی سی228.45 روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں