2 ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے بیرونی قرضے، سال میں13 ارب ڈالر لینے کا منصوبہ
چین 158.3، سٹی بینک 148.2،عالمی کنسورشیم سی173ملین ڈالر ملے، یوروبانڈز، سکوک کے ذریعی3ارب ڈالراکٹھے کیے جائینگے آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے سی پیک بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور9ارب ڈالر کے ریلوے مین لائن ون پراجیکٹ کے مستقبل قریب میں شروع ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، ذرائع
پیر 23 ستمبر 2019 13:47
(جاری ہے)
پی ٹی آئی حکومت نے اس سال کرنٹ اکائونٹ خسارے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ضروریات کیلیے 13ارب ڈالر کے قرضے لینے کا ہدف رکھا ہے اور یہ ڈیڑھ ارب ڈالر مجموعی ہدف کا 11.5فیصد ہیں۔
حکومت نے اپنے پہلے سال کے دوران 16ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے تھے۔ کرنٹ اکانٹ خسارہ اگرچہ کم ہو رہا ہے تاہم رواں مالی سال کے دوران یہ خسارہ پورا کرنے کے لیے تقریبا 8ارب ڈالر درکار ہیں۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلیے کم ازکم 25.6ارب ڈالر کی بیرونی امداد کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ تخمینہ 6.6ارب ڈالر کے متوقع کرنٹ خسارے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق رواں سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ 8ارب ڈالر کے لگ بھگ رہ سکتا ہے۔ اس سال جولائی، اگست میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.3ارب ڈالر رہا جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 53فیصد کم ہے۔اس سال جولائی، اگست میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرضوں میں 321.5ملین ڈالر کے کمرشل قرضے اور 500ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک کی پہلی امداد شامل ہے ،دوطرفہ قرض دہندگان کی طرف سے 272ملین ڈالر وصول ہوئے جو کل قرضوں کا 18فیصد ہے۔ سعودی عرب نے 108ملین ڈالر دیے۔ چین نے پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 158.3ملین ڈالر دیے جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں47فیصد کم ہے، سی پیک کی بہت سے اسکیمیں مکمل ہونے کے باعث چینی فنانسنگ میں کمی آئی ہے۔چین نے حویلیاں تھاکوٹ روڈ کیلیے 27.2ملین ڈالر اور سکھر ملتان موٹروے کیلیے 68.2ملین ڈالر دیئے۔آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے سی پیک بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور9ارب ڈالر کے ریلوے مین لائن ون پراجیکٹ کے مستقبل قریب میں شروع ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ حکومت نی321.5ملین ڈالر کے قدرے مہنگے کمرشل قرضے لیے ہیں جو مجموعی قرضے کا 21فیصد ہیں۔ کمرشل بینکوں کے قرضوں میں تقریبا 5گنا اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 2ارب ڈالر کے کمرشل قرضے لینے کا تخمینہ رکھا ہے۔ گزشتہ ماہ سٹی بینک نے حکومت کو 148.2ملین ڈالر شارٹ ٹرم سہولت کے طور پر دیے، دبئی بینک اور کریڈٹ سوئس کی سربراہی میں کنسورشیم نے لندن انٹر بینک ریٹس پر 173ملین ڈالر کے قرضے دیے۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر حکومتی سکیورٹیز میں سٹی بینک کی سرمایہ کاری لانے کیلے کوشاں ہیں۔ پی پی دور کے سابق اقتصادی مشیر ثاقب شیرانی نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ ڈاکٹر رضا باقر نے بیرونی سرمایہ لانے کیلیے لندن میں سٹی بینک کے زیراہتمام کانفرنس میں شرکت کی ہے۔گزشتہ ماہ کثیر طرفہ قرض دہندگان کی طرف سے قرضوں میں اضافہ ہوا اور حکومت نے ان سے 896ملین ڈالر کے قرضے لیے جو مجموعی قرضے کا 60فیصد ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نی551 ملین ڈالر کی آئل کریڈٹ کی سہولت کے تحت 285ملین ڈالر دیے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ 2 ماہ میں 520ملین ڈالر دیے۔ پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے مجموعی طور پر 1.7ارب ڈالر قرضے کا تخمینہ لگا رکھا ہے اور اسے 2.2ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع ہے۔ ورلڈ بینک نے 1.2ارب ڈالر کے قریب سالانہ تخمینے کے سلسلے میں 65ملین ڈالر جاری کیے ہیں۔ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں لانگ ٹرم سیکیورٹی پیپرز جاری کرنے کے لیے مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، یورو بانڈز اور سکوک کے ذریعے 3ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت