حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکسز میں کمی لائیں تاکہ پاکستان میں ہی عوام کو بہتر روزگار مہیا ہوسکے،نعمان باقی صدیقی

پاکستان اربوں ڈالر کی ماربل و گرینائٹ مصنوعات کو برآمد کرنے کے قابل ہو گا،چیئرمین آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن

پیر 23 ستمبر 2019 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئر مین نعمان باقی صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماربل صنعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے جس سے معیشت تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہو گی، ماربل انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں حکومت تعاون کرے تو یہ انڈسٹری ماربل مصنوعات کی برآمدات بڑھا کر ملک کیلئے اربوں ڈالر کازرمبادلہ کماسکتی ہے، حکومت ماربل صنعت کی جدید مشینری و ٹیکنالوجی کی درآمد پر تمام ٹیکسوں و ڈیوٹیز کا خاتمہ کرے تا کہ نجی شعبہ نئی مشینری و ٹیکنالوجی حاصل کر کے ماربل صنعت کو بہتر خطوط پر ترقی دے سکے جس سے نہ صرف اس انڈسٹری کو بہتر ترقی ملے گی بلکہ پاکستان اربوں ڈالر کی ماربل و گرینائٹ مصنوعات کو برآمد کرنے کے قابل ہو گا، انہوں نے سٹی حکومت سے ماربل فیکٹریز منگھو پیر روڈ کی حالت کو بہتر کرنے کی بھی گزارشات کی ہیں کہ منگھو پیر کی تقریبا تمام ہی راستے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں کئی بار درخواست دینے کے باوجود بھی کوئی عملی کام نہیں کیاگیا ماربل انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے دیرنیہ مسائل کو حل کیاجائے ، جبکہ ٹیکس کے حوالے سے بھی ہم نے کبھی انکار نہیں کیا ماضی میں جس طرح ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ ٹیکس بروقت اداکررہے تھے موجودہ وقت بھی دینے کو تیار ہیں الیکٹرک بل یونٹس کے مطابق ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں