انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا

پیر 23 ستمبر 2019 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) انٹر بینک میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر2پیسے بڑھ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی برقرار رہی البتہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر2پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.10روپے سے بڑھ کر156.12روپے اور قیمت فروخت 156.20روپے سے بڑھ کر156.22روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے برقرار رہی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171روپے اور قیمت فروخت 173روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ 193.50روپے اور قیمت فروخت 195.50روپے برقرار رہی سعودی ریال کی قیمت خرید 41.30روپے سے بڑھ کر41.35روپے اور قیمت فروخت 41.60روپے سے بڑھ کر41.65روپے جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.30روپے سے بڑھ کر42.40روپے اور قیمت فروخت 42.60روپے سے بڑھ کر 42.70روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50روپے اور قیمت فروخت 23.80روپے برقرار رہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں