بائیکونے امریکہ کی نیشنل سیفٹی کائونسل کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پیر 23 ستمبر 2019 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) بائکو پیٹرولیم نے امریکہ کی نیشنل سیفٹی کائونسل کا معروف ’’ سیفٹی ایوارڈ ‘‘ حاصل کر لیا۔ بائکو کے انوائرنمینٹ ،ہیلتھ اور سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ( EHS ) سے تعلق رکھنے والے عاطف وحید نے سین ڈیاگو ، کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی تقریب میں امریکہ کی نیشنل سیفٹی کائونسل سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

نیشنل سیفٹی کائونسل کی کانگریس اور ایکسپو کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 18,000 سیفٹی اور ہیلتھ پروفیشنلز اور انڈسٹری کے سپلائرز نے شرکت کی۔ اس سال نیشنل سیفٹی کائونسل کی کانگریس کا انعقاد ستمبر میں سین ڈیاگو کنوینشن سینٹر میں کیا گیا۔ یہ دوسرا مسلسل سال ہے جب امریکہ کی نیشنل سیفٹی کائونسل نے بائکو کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال کمپنی کے انوائرنمینٹ ،ہیلتھ اور سیفٹی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے عمار حسین نے نیشنل سیفٹی کائونسل سے یہ ایوارڈ وصول کیا تھا۔ بائکو کے وائس پریزیڈینٹ ، AHR ، اظفر سعید بیگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’ امریکہ کے نیشنل سیفٹی کائونسل سے سیفٹی کے ایوارڈ کا حصول اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی معیار کی سیفٹی کی فراہمی بائکو کی اولین ترجیح ہے۔ ہم اپنے انوائرنمینٹ ،ہیلتھ اور سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی سیفٹی کی فراہمی کیلئے کی گئی کاوش کی بدولت ہم اس ایوارڈ کے حصول میں کامیاب ہوئے۔ ہم مستقبل مین بھی اس نوعیت کے ایوارڈز جیتنے کیلئے پُر عزم ہیں ۔‘‘

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں