پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسٹاک ٹریڈرزکی جانب سے احتجاج کیاگیا

ٹریڈرز کام چھوڑ کرٹریڈنگ ہال سے باہرآگئے،ٹریڈرز کا ایس ای سی پی سے کمیشن سے متعلق نوٹی فکیشن واپس لینے کامطالبہ

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسٹاک ٹریڈرزکی جانب سے پیرکواحتجاج کیاگیا،ٹریڈرز کام چھوڑ کرٹریڈنگ ہال سے باہرآگئے،ٹریڈرز نے ایس ای سی پی سے کمیشن سے متعلق نوٹی فکیشن واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈرزنے بتایاکہ ایس ای سی پی کی جانب سے ممبرکلائنٹس کمیشن طے کردیا،پہلے ممبرکلائنٹس شئیرزکی فروخت کے حجم پرکمیشن دیتے تھے،ٹریڈرز نے مطالبہ کیا کہ ایس ای سی پی کوکمیشن طے کرنیکاکوئی اختیارنہیں،شئیرزکی خریدوفروخت کے حجم کے مطابق انکا منافع ہونا چا ہئے۔

ٹریڈرز نے کہاکہ ایس سی پی کے نئے قانون پرمجموعی حجم پرکمیشن 3 پیسے کردیا گیا،مجموعی مالیت کے ہر10 ویں حصے پرمزید اعشاریہ 15 فیصد کم کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ٹریڈرزنے نعرے بازی بھی کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں