پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید4پیسے کی کمی،اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام رہا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:24

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید4پیسے کی کمی،اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںمزید4پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میںمزید4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.07روپے سے گھٹ کر156.03روپے اورقیمت فروخت156.17روپے سے گھٹ کر156.13روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں 10پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں1.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.30روپے سے گھٹ کر171.20روپے اورقیمت فروخت173.30روپے سے گھٹ کر173.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید195.00روپی سے بڑھ کر196.50روپے اورقیمت فروخت197.00روپے سے بڑھ کر198.50روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے اورقیمت فروخت41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.70روپے پرمستحکم رہی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.20روپے سے بڑھ کر23.60روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں