پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:53

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں دوروزہ مندی کے بعد بدھ کوکاروبار حصص میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے نیتجے میںسرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت3.21فیصدکم جبکہ62.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34434پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای30انڈیکس31.75پوائنٹس اضافے سے 16039.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس248.00پوائنٹس اضافے سی54857.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس188.62پوائنٹس اضافے سی24813.33پوائنٹس پربندہوا ۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس197.56پوائنٹس اضافے سی34281.09پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ 33لاکھ39ہزار673روپی کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 67 کھرب 51 ارب 7 کروڑ31 لاکھ24ہزار584روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ13 لاکھ 67 ہزار 50 شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کی نسبت50لاکھ35ہزار250شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سی5565.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت75.00روپے اضافے سے 2024.99 روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی، جس کے حصص کی قیمت 77.00 روپے کمی سی1523.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت46.99روپے کمی سے 6700.00 روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1 کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 2 پیسے کمی سی3.98روپے اور ورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ99ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 5 پیسے اضافے سی1.12روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں