ایس ایم منیر کی یو بی جی کورکمیٹی کو فیڈریشن الیکشن کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت
جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:20
(جاری ہے)
اجلاس میں یو بی جی سدرن ریجن میں چیئرمین خالد تواب، جنرل سیکریٹری اختیار بیگ، مرکزی ترجمان گلزار فیروز، ایف پی سی سی آئی انتخابات میں سینئر نائب صدر کے امیدوارحنیف گوہر، سینیٹرعبدالحسیب خان، ممتاز شیخ، عبدالرحیم جانو، میاں ارشد فاروق، نور احمد خان، شاہین الیاس سروانہ، احمد چنائے، اکرام راجپوت، نقی باڑی، وسیم احمد وہرہ، مسلم محمدی، ناہید مسعود، فرزانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام تر فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ اجلاس میں دسمبر میں ہونے والے فیڈریشن الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورکراچی، اندرون سندھ و بلوچستان کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے دوروں کیلئے کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایس ایم منیر نے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ، سینئر نائب صدرکے امیدوار حنیف گوہر اور نائب صدور کیلئے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام صوبوں کا دورہ کریں اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کریں۔ انہوں نے کورکمیٹی اراکین کو بتایا کہ وہ آپریشن کے سلسلے میں چائنا جارہے ہیں، کاروباری برادری آپریشن کی کامیابی اورمیری صحتیابی کیلئے دعا کرے اور میری غیر موجودگی میں انتخابی مہم میں کوئی کمی نہ اٹھا رکھی جائے اورجدید خطوط کی بنیاد پر الیکشن مہم شروع کی جائے۔ ایس ایم منیر نے خالد تواب کو ہدایت کی کہ وہ یو بی جی کے امیدواروں کی جانب سے شروع کی جانے والی انتخابی مہم کی نگرانی کریں جبکہ مرکزی ترجمان گلزار فیروز سے کہا کہ وہ پاکستان بھر میں امیدواروں کے دوروں کی میڈیا میں مکمل کوریج کریں تاکہ ہمارے ووٹرز انتخابی مہم سے آگاہ رہیں۔ ایس ایم منیر نے ہر سال کی طرح کراچی میں یو بی جی کے الیکشن آفس کے قیام کیلئے ایک بار پھر حنیف گوہر کو ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ نائب صدور کیلئے یو بی جی کے امیداروں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ یو بی جی کی طرف سے بزنس کمیونٹی کی اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیاجارہا ہے، یو بی جی کی تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ گروپ نے تاجر برادری کے مسائل حل کرکے ملک کی 90 فیصد تاجر برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا اور حکومت اورکاروباری برادری کے نمائندوں کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کرنے کی جدوجہدجاری رکھے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ملیر ندی میں کچرے کی روک تھام کےلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی
عالمی مشاعرے کے انعقاد سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب
اورنگی ٹائو ن پولیس کی غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی
کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار ، چھالیہ،گرینڈنگ مشین اورپتی برآمد
ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
دو طرفہ تجارتی مواقع کے فروغ کیلئے ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے،یو بی جی
چیئرمین این ٹی سی نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں متعدد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
پاک قطر فیملی تکافل نے پاکستان میں تکافل آپریٹرکی طرف سے پہلی وولنٹری پینشن اسکیم متعارف کرادی
امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..
پاکستان پیٹرولیم کمپنی کے سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی