پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سی33898.56پوائنٹس پر بند

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 33900، 34000، 34100 اور 34200 پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا۔ مندی کے نیتجے میں سرمایہ کاروں کا 70 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 8.83فیصدکم جبکہ64.28فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام، فوڈز، بینکنگ، سیمنٹ، اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34361پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس33830پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس382.53پوائنٹس کمی سی33898.56پوائنٹس پر بندہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 217.28پوائنٹس کی کمی سی15822.20پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 657.48 پوائنٹس کی کمی سی54200.07 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.34پوائنٹس کی کمی سی24589.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کومجموعی طورپر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں70ارب34کروڑ82لاکھ95ہزار554روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت کم ہو کر 66 کھرب 80 ارب 72 کروڑ 48 لاکھ29 ہزار 29 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر13کروڑ79 لاکھ 94 ہزار 720 شیئرز کا کاروبارہوا جو بدھ کی نسبت1کروڑ33لاکھ72ہزار330شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت264.50روپے اضافے سی7100.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت54.01روپے اضافے سی2079.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی ماڑی پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت44.82روپے کمی سی1015.38روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت40.00روپے کمی سی5525.00 روپے ہوگئی۔ لوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں 5 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے 16.61 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں51لاکھ95ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت10پیسے اضافے سی3.90روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں