ایف پی سی سی آئی کا MERCOSUR کی ما رکیٹ کو Exploreکر نے پر زور

منگل 22 اکتوبر 2019 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے MERCOSUR کی رسا ئی پر زور دیا جوکہ جنو بی امریکہ کا تجا رتی بلا ک ہے اور ارجنٹا ئن ، برازیل ، پیرا گو ئے اور یوراگو ئے کی ابھر تی ہو ئی معیشتو ں پر مشتمل ہیں جو کہ 1991میں قائم ہو ا تھا اور تمام جنو بی امریکہ کے ممالک اس کے associatedممبرز ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے کہاکہ یہ دنیا کی پا نچو یں بڑ ی ما رکیٹ ہے جو کہ کسٹم یو نین اور آزاد تجا رتی ما رکیٹ کے طور پر کا م کر رہی ہے جسکی combined آبادی 265 ملین اور قومی آمدنی 3.3 ارب ڈالر اور فی کس آمدنی 12,000ڈالر ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے پاکستانMERCOSUR کے تعلقا ت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہاکہ اس تجا رت میں ایک فیصد سے کم ہے ، معلومات کی کمی، با ہمی مفا ہمت ، کاروباری ملا قا تیںاور لو گو ں کے در میان میل جول کی کمی کی وجہ سے اقتصادی و معاشی روابط میں کمی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ پاکستان اورMERCOSUR کے در میان فریم ورک ایگر یمنٹ جو لا ئی 2006میں دستخط ہو ا تھا جس کا مقصد تر جیحی تجا رتی معا ہد ے سے متعلق مذاکرات کے عمل کا آغاز کر نا تھا تا کہ تجا رت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوںنے مز یدکہا کہ پاکستان جنو بی امر یکہ کے ساتھ گلو بل سسٹم آف ٹر یڈ پر بغیر سیزGSTPکے معا ہدے میں بھی رکن ہے جو کہ 1989میں دستخط ہوا تھا WTOمعا ہدے کے علاوہ لیکن ان معا ہدوں پر عمل در آمد کے لیے کو ئی بھی اقدامات نہیں کیئے گئے ۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے زور دیا کہ حکومت ان Untapped ما رکیٹ کوe explor کر نے پر تو جہ دے جہا ں اشیا ء کی فر ی تر سیل کے ساتھ ساتھ کھانے ، زراعت اور دیگر مصنوعات کی تجا رت کے تکنیکی معیار ات بھی ایک ہیں ۔ ارجنٹائن اور بر ازیل کی ما رکیٹ کی exploration بڑ ے جنو بی امریکی کی exploration میں مدد گا ر ثابت ہو گی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ جنو بی امریکہ میںا سپورٹس بہت کھیلی جا تی ہے خاص طور پر فٹ بال جو کہ اس بات کی نشا ندہی کر تا ہے کہ پاکستان کھیلو ں کے سامان کی برآمدات جنو بی امر یکہ ممالک کو بڑھائی جا سکیں اس کے علاوہ پاکستا ن جنو بی امریکہ کو زراعت خاص طور پر اجنا س، ٹیکسٹائل ، چمڑ ے ڈیری مصنوعات خوردنی پھل ، سبز یاں ،ادویات اور آلات جراحی کی برآمدات کو بڑھا سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ زراعت کی پیداوار میں اضا فے کے لیے ارجنٹائن اور برازیل سے مدد بھی لی جا سکتی ہے کیو نکہ ان ممالک نے ٹیکنالو جی میں جد ت کے ساتھ ساتھ فوڈ پروسیسنگ اور نئی بیجو ں کی innovation بھی کی ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جنو بی امر یکہ میں حلال اشیا ء کی بہت ما نگ ہے اس وقت وسطی اور جنو بی امریکہ میں صر ف حلال گو شت کی ما رکیٹ ایک ارب ڈالر سے زائد ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ پاکستان حلال سر نیفا ئیڈ استعمال کی تر سیل سے اس ما رکیٹ کو حاصل کر سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ برازیل پاکستان کو renewable کی پیداوار میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ پاکستان کو چا ہیے کہ وہ اپنے ٹر یڈ مشنز جو برازیل ، ارجنٹائن اور چلی میں ہیں کو بروئے کار لا ئے تجا رت کے سفارتخانو ں میں ڈسپلے سینٹر بھی کھو لے تا کہ پاکستان کی اشیا ء کی نما ئش ہو سکے اس کے علاوہ حکومت کو چا یئے کہ وہ اپنے fact-finding مشنز بھی بھیجے اور ان ممالک کے لیے تجا رت وفود بھی تیا ر کر ے جو کہ تجا رت کے مواقع تلا ش کر یں کیو نکہ ما ضی میں پاکستان نے ان ممالک میں اپنے وفود نہیں بھیجے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں