شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اسٹیٹ بینک

منگل 22 اکتوبر 2019 14:25

شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء)اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شعبہ بینکاری کی کارکردگی دشواری کے باوجود تسلی بخش رہی، اثاثوں میں2019کی پہلی ششماہی کیدوران 5اعشاریہ3فیصد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی جائزہ رپورٹ میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے ایم پی آر برائی2019جاری کردیا ہے جس میں شعبہ بینکاری کی کارکردگی اور مضبوطی کا جامع اندازمیں احاطہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری2019کی پہلی ششماہی کیدوران مضبوط رہا، دشواری کے باوجود بینکوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی، بینکوں نے اپنی نمو کی رفتار برقرار رکھی۔اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں میں2019کی پہلی ششماہی کیدوران 5اعشاریہ3فیصد اضافہ ہوا جبکہ قرضوں کی نمو میں کمی اقتصادی سست روی کا نتیجہ ہے۔اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے مطابق شعبہ بینکاری کا بحیثیت مجموعی رسک پروفائل مضبوط رہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں