سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی مئی2020سے ایئرسیال شروع کرنے کی تیاریاں

ایئرسیال نے تین جہاز بک کرلئے، ابتدائی طور پر تین شہروں کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کینمائندہ ادارے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نینجی شعبے کے تعاون سے نئی ایئرلائن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایئرسیال کے نام سیرجسٹرڈ ہونے والی نئی فضائی کمپنی کا آغاز مئی2020سے ہوگا،ایئرسیال کا مرکزی آفس کشمیرروڈ سیالکوٹ پر قائم کیا گیا ہے۔

ایئرسیال نے تین جہاز حاصل کرنے کے معاہدے کرلئے ہیں اور ابتدائی طور پر تین شہروں کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ اس حوالے سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایس سی سی آئی)کے صدر ایم اشرف ملک نے بتایا کہ ایئرسیال کو شروع کرنے کیلئے آئندہ سال مئی میں پلاننگ کی جارہی ہے اور یہ ایئرلائن سیالکوٹ کیلئے باعث فخر ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایم اشرف ملک نے بتایا کہ ایئرسیال کیلئے ابتدائی طور پر3جہاز لئے جارہے ہیں اور ایئرسیال کی سروسز سیالکوٹ سے کراچی،کوئٹہ اور اسلام آباد کیلئے ہوگی اور بعد ازاں سیالکوٹ سے ایئرسیال کی انٹرنیشنل فلائٹس بھی شروع ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک کارنامہ یہ انجام دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیالکوٹ ایئرپورٹ بنایا جو انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ ہے ،یہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے قائم کیا گیا واحد ایئرپورٹ ہے جو2003میں وزارت دفاع،سول ایوی ایشن کے ساتھ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے مابین ہونے والے ایم او یوکے تحت قائم ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سی80فیصد سے زائد مصنوعات ایکسپورٹ ہورہی ہیں اس لئے یہاں ایئرپورٹ کے قیام سے ایکسپورٹ میں آسانی ہوئی ہے جبکہ بیرون ممالک سے بائیرز بھی بآسانی سیالکوٹ آتے ہیں،انکی آمد سے سیالکوٹ میں ہوٹل انڈسٹری کو بھی فروغ ملا ہے۔ایم اشرف ملک نے بتایا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلیٰ ریاض الدین شیخ کی سرپرستی میں سیالکوٹ چیمبر کے کئی قابل فخر اور کامیاب منصوبے ہیں جن میں سیالکوٹ ڈرائی پورٹ،سیالکوٹ بزنس اورکامرس سینٹر،اسپورٹس انڈسٹری ڈیولمنٹ سینٹر،سیالکوٹ سٹی پیکج،سیالکوٹ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون،سیالکوٹ ٹینری زون،سیالکوٹ ٹرانسپورٹ کمپنی اور دیگر شامل ہیں جبکہ سیالکوٹ چیمبر سوشل سیکٹر میں بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں