انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں3پیسے کمی،قیمت فروخت میں3پیسے اضافہ

منگل 22 اکتوبر 2019 18:40

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں3پیسے کمی،قیمت فروخت میں3پیسے اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں3پیسے کمی،قیمت فروخت میں3پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں3پیسے کمی،قیمت فروخت میں3پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.88روپے سے گھٹ کر155.85روپے اورقیمت فروخت155.92روپے سے بڑھ کر155.95روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت156.20روپے سے گھٹ156.00روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت خریدمیں20پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں80پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں20پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں60پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.00روپے سے گھٹ کر173.00روپے اورقیمت فروخت174.20روپے سے بڑھ کر175.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید201.00روپی سے گھٹ کر201.00روپے اورقیمت فروخت202.20روپے سے بڑھ کر202.80روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے ، قیمت فروخت میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں بھی 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے سے بڑھے کر42.40روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.70روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.30روپے سے گھٹ کر23.20روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں