سلمان صابری ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے پیسٹ مینجمنٹ کے کنوینئر مقرر

منگل 22 اکتوبر 2019 18:55

سلمان صابری ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے پیسٹ مینجمنٹ کے کنوینئر مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت انجینیئر دارو خان اچکزئی نے سلمان احمد خان صابری کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ’پیسٹ مینجمنٹ‘‘ کا کنوینئر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

صدر ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ سلمان احمد خان صابری اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں گے۔ واضح رہے کہ سلمان احمد صابری کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریئل پیسٹ مینجمنٹ کے بھی سربراہ ہیں۔ صدر کاٹی شیخ عمر ریحان نے ایف پی سی سی آئی میں ذمے داریاں ملنے پر سلمان صابری کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں