پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید56ارب90کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:10

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں  مزید56ارب90کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ بھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33200،33300اور33400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں مزید56ارب90کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت39.86فیصدزائد جبکہ58.40فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،کیمکل،فوڈز،بینکنگ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33638پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.73پوائنٹس اضافے سی33469.69پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں56ارب90کروڑ81لاکھ59ہزار18روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب98ارب27کروڑ50لاکھ53ہزار818روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر11کروڑ69لاکھ44ہزار630شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ33لاکھ32ہزار380شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت310.00روپے اضافے سی6610.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سی7400.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت45.74روپے کمی سی869.25روپے اورپاک سروسزکے حصص کی قیمت36.79روپے کمی سی991.31روپے ہوگئی ۔

بدھ کوورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ25لاکھ58ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سی1.01روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں67لاکھ73ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت4پیسے اضافے سی16.24روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس128.88پوائنٹس اضافے سی15616.11پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس589.96پوائنٹس اضافے سی54092.83پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس209.64پوائنٹس اضافے سی24304.12پوائنٹس پربندہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں