ایف پی سی سی آئی کی 43ویں ایکسپو رٹ ایوارڈز کی تقریب15نومبرکو منعقد ہو گی

پیر 11 نومبر 2019 22:24

ایف پی سی سی آئی کی 43ویں ایکسپو رٹ ایوارڈز کی تقریب15نومبرکو منعقد ہو گی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے 43ویں ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب 15نومبر 2019ء کو گو رنر ہا ئوس کراچی میں منعقد ہو گی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی یہ تقریب پرائیویٹ سیکٹر کی پرُوقار تقار یب میں سے ایک ہے جو کہ پاکستان کے برآمد کنندگ ن کو نمایاں کارکردگی سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی جا تی ہے۔

اس سال ایف پی سی سی آئی 45برآمد کنندگان جو کہ مختلف شعبو ں سے تعلق رکھتے ہیں جس میں فارماسوٹیکل، انجینئرنگ پراڈکٹس، الیکٹر ک، پنکھے، ڈینم مصنوعات، موٹر سا ئیکل پا رٹس، پھل اور سبزیاں وغیرہ اہم ہیں، کو یوارڈ دے گا۔ اس تقریب میں ممکنہ طو ر پر وفاقی وزراء، سفا رتکار، بیوروکریٹس، نمایاں برآمد کنندگان اور ممتاز کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سال ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب کا اہم حصہ یہ ہے کہ اس سال بین الاقوامی وفود بشمول اسلامک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر کے 19بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران کے علاوہ OIC کے 57 ممبران جن میں خاص طور پر سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کو یت، جورڈن، نائیجیریا، مصر، یوگینڈا، فلسطین، پاکستان، ما لدیپ، انڈونیشیا، ملا ئیشیا، مالی وغیر ہ اور ای سی او سی سی آئی کے 10ممبر ممالک جن میں خاص طور پر افغانستان، آذربیجان، ایران، کازقستان،کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان، ترکی اور ازبکستان بھی شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ نمایاں کاروباری شخصیات اور معززین جن میں آئی سی سی آئی ایکے صدر، ای سی او سی سی آئیکے صدر، ٹی او بی بی کے صدر شرکت کریں گے۔ ای سی او سی سی آئی اور آئی سی سی آئی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی اور بو رڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ 14 اور 16نومبر کو منعقد ہو گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں