ایف پی سی سی آئی کی 43ویں ایکسپو رٹ ایوارڈز کی تقریب15نومبرکو گورنرہائوس کراچی میں ہو گی

منگل 12 نومبر 2019 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علو ی ایف پی سی سی آئی کے 43ویں ایکسپورٹ ایوارڈز تقریب کے مہمان خصو صی ہو نگے جو کہ 15نومبر 2019کو گو رنر ہا ئوس کراچی میں منعقد ہو گی۔ ایف پی سی سی آئی کی یہ تقریب پرائیو یٹ سیکٹر کی پرُوقار تقار یب میں سے ایک ہے جو کہ پاکستان کے برآمد کنند گا ن کو نما یاں کارکر دگی سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی جا تی ہے ۔

اس سال ایف پی سی سی آئی 45برآمد کنند گان جو کہ مختلف شعبو ں سے تعلق رکھتے ہیں جس میں فا رما سو ٹیکل، اانجینئرنگ پراڈکٹس ، الیکٹر ک،پنکھے ،ڈینم مصنوعات، موٹر سا ئیکل پا رٹس ، پھل اور سبز یا ں وغیرہ اہم ہیں کو یوارڈ دے گا ۔ اس تقریب میں ممکنہ طو ر پر وفاقی وزراء ، سفا رتکار،بیو رو کر یٹس ، نما یا ں برآمد کنند گا ن اور ممتاز کا روبا ر ی شخصیا ت شر کت کر یں گے۔

(جاری ہے)

اس سال ایکسپورٹ ایوارڈ ز کی تقریب کا اہم حصہ یہ ہے کہ اس سا ل بین الاقوامی وفود بشمو ل اسلا مک چیمبر ز آف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی اینڈ ایگر ی کلچر کے 19بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران کے علاوہ OICکے 57ممبران جن میں خاص طور پر سعو دی عر ب، قطر ، متحدہ عرب امارات ، کو یت، جورڈن،نا ئیجیریا، مصر، یوگینڈا، فلسطین ، پاکستان ، ما لدیپ،انڈونیشیا، ملا ئیشیا ، مالی وغیر ہ اور ECO CCIکے 10ممبر ممالک جن میں خاص طور پر افغانستا ن ، آذربیجان ، ایران، کازقستان،کرغیزستان، تا جکستان، تر کما نستان، تر کی اور ازبکستان بھی شر کت کر یں گے اس کے علاوہ نما یا ں کا روباری شخصیا ت اور معزز ین جن میںA ICCIکے صدر ،ECO CCIکے صدر،TOBBکے صدر شر کت کر یں گے ۔

ECO CCI اور ICCIAکی ایگزیکٹو کمیٹی اور بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ 14اور16نومبر کو منعقد ہو گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں