نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کل نیشنل بینک کی 70 ویں سالگرہ منائی جائیگی

بدھ 13 نومبر 2019 16:41

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کل نیشنل بینک کی 70 ویں سالگرہ منائی جائیگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کل بروز جمعرات نیشنل بینک کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب 4:00 بجے شام منعقد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

جس میں نیشنل بینک کے SEVP طارق جمالی مہمان خصوصی ہونگے اور خطاب فرمائیں گے اس موقع پر گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے انچارج اقبال قاسم ، جاویداشرف ،ارشد حسین ، انورفاروقی اور عظمت اللہ خان بھی موجود ہونگے۔رنگ رنگ تقریب میں 70 ویں سالگرہ کا کک کاٹا جائیگا قومی ترانہ اور ملی نغمیں بجائے جائیگے ۔ جبکہ مختلف کھیلوں کی شخصیات جن میں کرکٹ، ہاکی ،فٹبال اور دیگر عمائدین اسپورٹس تقریب میں شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں