اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں59ارب69کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

کے ایس ای100انڈیکس کی36800،36900،37000اور37100کی حدیں بحال ہوگئیں

بدھ 13 نومبر 2019 18:03

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں59ارب69کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی36800،36900،37000اور37100کی حدیں بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں59ارب69کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت5.69فیصدکم جبکہ60.68فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36484پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،اسٹیل،سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس37288پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس401.40پوائنٹس اضافے سی37166.96پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی230کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں56ارب69کروڑ30لاکھ9ہزار334روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر71کھرب34ارب53 کروڑ 74لاکھ76ہزار181روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر27کروڑ54لاکھ30ہزار851شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ66لاکھ29ہزار959 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت68.32روپے اضافے سی1435.59 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت50.32روپے اضافے سی1257.44روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت29.99روپے کمی سی1920.01روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت25.70روپے کمی سی664.30روپے ہوگئی ۔

بدھ کویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں1کروڑ64لاکھ63ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت46پیسے اضافے سی11.66روپے اورورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ28لاکھ61ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سی1.63روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس195.60پوائنٹس اضافے سی17312.77پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس596.80پوائنٹس اضافے سی60674.26پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس223.41پوائنٹس اضافے سی26400.68پوائنٹس پربندہوا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں