انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں8پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا

بدھ 13 نومبر 2019 20:30

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں8پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں8پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں8پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر155.42روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.52روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں20پیسی کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.50روپے سے گھٹ کر170.30روپے اورقیمت فروخت172.00روپے سے گھٹ کر171.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198.50روپے سے بڑھ کر199.00روپے اورقیمت فروخت 200.00روپے سے بڑھ کر200.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیںاستحکام اورقیمت فروخت میں5پیسے کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیںبھی استحکام اورفروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت41.50روپے سے گھٹ کر41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت42.50روپے سے گھٹ کر42.45روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یو آن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یو آن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں