پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں12ارب76کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

منگل نومبر 22:16

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں12ارب76کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی38500کی حدبھی بحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں12ارب76کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت17.32فیصدکم جبکہ47.94فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت ، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 38391پوائنٹس کی نچھلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس38910پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرارنہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس152.81پوائنٹس اضافے سی38564.37پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر390کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی187کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں12ارب76کروڑ59لاکھ49ہزار688روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب47ارب18 کروڑ29لاکھ29ہزار313روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر38کروڑ53لاکھ21ہزار10شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت8کروڑ7لاکھ58ہزار430 شیئرکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت58.75روپے اضافے سی6335.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت41.00روپے اضافے سی2040.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت124.50روپے کمی سی2374.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سی6900.00روپے ہوگئی ۔

منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ75لاکھ5ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سی4.36روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ50لاکھ28ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت34پیسے اضافے سی11.06روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس87.24پوائنٹس اضافے سی17831.61پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس190.09پوائنٹس اضافے سی62260.66پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس21.46پوائنٹس کمی سی27226.93پوائنٹس پربندہوا ۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments