بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا

منگل 19 نومبر 2019 22:18

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1459ڈالرسے بڑھ کر1467ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور10گرام قیمت میں257روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت85700روپے سے بڑھ کر86000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73474روپے سے بڑھ کر73731روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں