ایف پی سی سی آئی کا اسلا مک چیمبر اور زراعت کے 29ویں بو رڈ آف ڈائریکٹر ز اور 62ویں فنانشل کمیٹی کی میٹنگز کا انعقا د

منگل 19 نومبر 2019 23:25

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) ایف پی سی سی آئی نے اسلا مک چیمبر آف کامر س انڈ سٹر ی اور زراعت کے 29ویں بو رڈ آف ڈائریکٹر ز اور 62ویں فنانشل کمیٹی کی میٹنگز کا انعقا د کراچی میں کروایا جس میں بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کے ممبران ڈیجیبو ٹی ، مصر ، ایران، اردن، کویت ، نا ئجیریا، اوما ن، پاکستا ن، فلسطین، قطر ، سعودی عرب، سوڈان، تیونس ، ترکی، یو گنڈا، متحدہ عرب امارات، انڈ ونیشیا ، ملا ئیشیا اور مالی ہیں ۔

ICCIA کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے اجلا س میں OIC ممبر ممالک کے ما بین معاشی سر گر میو ں ، تجا رتی تعلقا ت اور سر مایہ کاری کے مواقعو ں پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا اور مو جو دہ خطے کی تجا رت جو کہ اس وقت 17فیصد ہے عد م اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

مز ید برآں اجلاس میں او آئی سی ثالثی مر کز، اوآئی سی حلال سینٹر ، اسلا مک چیمبر ریسرچ اور انفارمیشن سینٹر کے با رے میں گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلو ں کا جا ئز ہ لیا گیا ۔

اجلاس کے شر کا ء نے ٹیر ف اور نان ٹیر ف رکا وٹو ں جیسا کہ بینکنگ چینلز کی کمی ، تجا رتی سر گر میو ں میں کمی اور مسلم ممالک کو دیگر در پیش چیلنجز کو کم کر نے پر آمادگی ظا ہر کی گئی ۔ اجلاس میں مزید ٹیکنا لو جی کی منتقلی ، مشترکہ منصو بو ں ، نیٹ ورکنگ ، ویمن انٹر پرئیز اور ایس ایم ایز سیکٹر کے فرو غ پر بھی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔ اس سے قل صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خا ن اچکز ئی نے وفو د کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہاکہ پاکستان OICکا اہم رکن ہے جسکی آبادی 210ملین اور قو می آمد نی 331ارب ڈالر ہے اور مسلم ممالک میں یہ واحد ملک ہے جو کہ ایٹمی طا قت رکھتا ہے ۔

پاکستان OICنے با نی ملک ہو نے کے نا طے مسلم ممالک کے ما بین معا شی اور تجا رتی تعلقا ت کو مستحکم کر نے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہو ں نے اُمید ظاہر کی کہ بو رڈ آف ڈائریکٹر ز پاکستان میں اجلا س منعقد ہو نا مسلم ممالک کو موقع فراہم کیا کہ وہ پاکستان میں مو جو دہ سر ما یہ کاری کے مواقعو ں سے متعلق معلو ما ت حاصل کر سکیں ۔ اجلاس کے موقع پر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں موجو دسر مایہ کاری ، کاروباراور چقفتی سر گر میوں کو فرو غ دینے کے لیے سر مایہ کاری کا نفر نس ، آرٹ اور کلچر نما ئش کا بھی انعقاد کیا یہ بات قا بل ذکر ہے کہ اسلا مک چیمبر کا ہیڈ کوارٹر کراچی پاکستان میں واقع ہے اور مذکورہ بورڈ میٹنگ کا انعقا د 3د ہا ئیو ں کے بعد پاکستان میں کیا گیا ہے ۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں