روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی

سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے گھٹ کر40.90روپے اورقیمت فروخت41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے سے گھٹ کر41.90رپے اورقیمت فروخت 42.35روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:54

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید3 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی ۔دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی اور یورو کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.10روپے سے گھٹ کر155.07 اورقیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.17روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155روپی سے گھٹ کر154.80روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.10روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی170.80روپے سے گھٹ کر170.50روپے اورقیمت فروخت20پیسے کے اضافے سی172روپے سے بڑھ کر172.20روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید75پیسے کے اضافے سی201روپے سے بڑھ کر201.75روپے اورقیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سی202.50روپے سے بڑھ کر203.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے گھٹ کر40.90روپے اورقیمت فروخت41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے سے گھٹ کر41.90رپے اورقیمت فروخت 42.35روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت23روپے مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں