ایچ بی ایل اور جوبلی لائف نے امل تکافل پلان متعارف کرادیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) ایچ بی ایل اور جوبلی لائف نے امل کے نام سے مدتی لائف تکافل پلان کے معاہدے پر دستخط کرکے اسے عوام کے لئے پیش کردیا ہے۔ امل مکمل طور پر حفاظتی پلان ہے اور موت کی صورت میں کوریج فراہم کرتا ہے۔ یہ پروڈکٹ بینک کے بنیادی مقصد سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت صارفین کی ضروریات کے مطابق خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

یہ پروڈکٹ آبادی کے بہت بڑے حصے کی ضرورت پوری کرسکے گی۔ اس معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او محمد اورنگزیب نے کہا، "صارفین کو مرکزی اہمیت دینا ایچ بی ایل کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ صارفین کو اپنی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے موثر انتخاب کی سہولت کے ساتھ ایچ بی ایل اور جے ایل آئی صارفین کو بااختیار بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پروڈکٹ ایچ بی ایل کو مختلف طریقوں سے معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کے عزم کا اظہار کرے گی۔" اس پلان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "جوبلی لائف کی طرف سے ہم اپنے معزز صارفین کے لئے خصوصی پلانز پیش کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور اسکے نتیجے میں انہیں بوقت ضرورت مناسب تعاون کی صورت میں مدد ملتی ہے۔

اسی جذبے سے ہم نے مدتی لائف پلان متعارف کرایا ہے اور ہم اس پلان میں ایچ بی ایل جیسے شراکت دار کی شمولیت پر خوش ہیں۔ ان سے اشتراک کے ساتھ طویل المیعاد ویژن کی تکمیل کے لئے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ " اس موقع پر ایچ بی ایل کے ہیڈ برانچ بینکنگ عامر ارشد نے پاکستان میں انشورنس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، "کامیاب پروڈکٹ پورٹ فولیو کی تیاری کے لئے آپ کے صارفین کی ضروریات کا جائزہ لینا سب سے اہم قدم ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ بی ایل امل کے ساتھ قدم آگے بڑھاتا ہے۔ یہ وہ پروڈکٹ ہے جسے عوام کی مالیاتی حفاظت کی ضرورت پوری کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔" جوبلی لائف انشورنس کے ریٹیل ڈسٹری بیوشن کے گروپ ہیڈ فرحان فریدی نے کہا، "جوبلی لائف انشورنس کی طرف سے امل تکافل پلان کے لئے ہم ایچ بی ایل کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں۔ مجھے اعتماد ہے کہ اس اشتراک سے ہر پاکستانی کو اسکے مستقبل کے تحفظ کی فراہمی کے لئے ہمیں اپنے دیرینہ ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اپنے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ پرلطف عمل ہوتا ہے جن کے صارفین کیلئے بہترین خدمات کے مشترکہ اہداف اور طریقے ہوتے ہیں۔" اس دستخطی تقریب میں جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد اور ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او محمد اورنگ زیب نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے۔

اسکی برانچ کا نیٹ ورک 1700 سے زائد برانچز اور 2100 سے زائد اے ٹی ایمز 15 سے زائد ممالک میں 14 ملین سے زائد صارفین کو خدمات پیش کرتا ہے۔ بینک کے مختلف ڈیجیٹل چینلز جدت انگیز طریقوں سے اپنے صارفین کو قریب لانے میں مدد کرتے ہیں۔ جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوں میں مختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی ، صحت اور جنرل بھی پیش کرتا ہے اور پاکستان کے نجی شعبے کی لائف انشورنس کمپنیوں میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں