انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید2 پیسے کم ہوگئی

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) انٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید2 پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.07روپے سے گھٹ کر155.05روپے اورقیمت فروخت155.17روپے سے گھٹ کر155.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.10روپے مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سی170.50روپے سے بڑھ کر170.70روپے اورقیمت فروخت172.20روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید5پیسے کی کمی سی201.75روپے سے گھٹ کر201.70روپے اورقیمت فروخت203.50روپے برقرارر ہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت41.30روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے برقرار رہی اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42.20روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے سے گھٹ کر21.80روپے اور قیمت فروخت23روپے سے گھٹ کر 22.80روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں