پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوبھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 40200پوائنٹس سے بڑھ کر 40600پوائنٹس ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں90ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور55.94فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،سیمنٹ ،توانائی اور بینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40300،40400،40500اور40600پوائنٹس کی 4بالائی حدیں عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 370.58پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40270.52پوائنٹس سے بڑھ کر 40641.10پوائنٹس ہو گیا اسی طرح171.48پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18571.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28434.53پوائنٹس سے بڑھ کر28711.70پوائنٹس ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں90ارب 60کروڑ88ہزار703روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب65ارب 27کروڑ11لاکھ 88ہزار 393روپے سے بڑھ کر 77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ 77ہزار 96روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 40813.53پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس40270.52پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 20ارب روپے مالیت کے 50کروڑ79لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ31لاکھ 50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،159میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحا ظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ52لاکھ ،فوجی سیمنٹ 3کروڑ40لاکھ ،میپل لیف سیمنٹ 2کروڑ5لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ4لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے بھا میں 150.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 6900.00روپے ہو گئی اسی طرح 94.50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 1984.50روپے پر جا پہنچی تاہم اسلینڈ ٹیکسٹائل اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 40.60روپے اور 23.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1341.40روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت 2126.49روپے ہو گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں