پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ،سرمایہ کاروںکو 19ارب 4کروڑ31لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

بدھ 11 دسمبر 2019 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی چھاگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس133.18پوائنٹس کی کمی سی40531.42پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ 57.62فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروںکو 19ارب 4کروڑ31لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم منگل نسبت19.79فیصد کم رہا ۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میںٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس 40910.77پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیالیکن بعد ازاںمنافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت کا باو،ْ بڑھ گیا جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمندی کے اثرات پھیلنے لگے یہاں تک کہ انڈیکس 40450پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 100انڈیکس133.18پوائنٹس کی کمی سی40531.42پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 100.32پوائنٹس کی کمی سے 18429.53پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30.44پوائنٹس کی کمی سے 28937.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ223میںکمی اور20میں استحکام رہا بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت19ارب 4کروڑ31لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر77کھرب99ارب27کروڑ33لاکھ روپے ہوگئی۔ بدھ کو 30کروڑ50لاکھ 27ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت5کروڑ40لاکھ 5ہزار شیئرز کم ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیورکے بھائو میں150.01روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سی یونی لیور کے حصص کی قیمت بڑھ کر 7500.01روپے ہو گئی اسی طرح100روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 2200روپے پر جا پہنچی تاہم بہانیرو ٹیکس اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 30.01روپے اور 37.61 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدبہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت کم ہو کر761روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت7950روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،پاور سیمنٹ،پاک الیکٹران،بینک آف پنجاب،کے الیکٹرک ،فوجی فوڈز ،میپل لیف ،سوئی سدرن گیس کمپنی،ٹی آر جی پاک اور لوٹی کیمکل کے شیئرز سرفہرست رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں