انٹر بینک مارکیٹ، امریکی ڈالرکی قدر 3 پیسے بڑھ گئی

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:25

انٹر بینک مارکیٹ، امریکی ڈالرکی قدر 3 پیسے بڑھ گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر 3 پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 3پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.95روپے سے بڑھ کر154.98روپے اورقیمت فروخت155.05روپے سے بڑھ کر155.08روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.40روپے اور قیمت فروخت154.70روپے مستحکم رہی ۔

دیگر کرنسیوں میںیوروکی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سی170.20روپے سے بڑھ کر171روپے اورقیمت فروخت 1.10روپے کے اضافے سی171.70روپے سے بڑھ کر172.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید202روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت203.80روپے سے بڑھ کر204روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے برقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید40.95روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت 41.20روپے سے بڑھ کر41.25روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.95روپے اورقیمت فروخت42.25روپے مستحکم رہی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں