فی تولہ سونا 150روپے مہنگا

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:25

فی تولہ سونا 150روپے مہنگا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 150روپے مہنگا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹمیں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1476ڈالر ہوگئی جس کے سبب کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے 84550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت129روپے کے اضافے سی72488روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 980روپے اوردس گرام اورچاندی کی قیمت 840.20روپے پرمستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں