پاکستان اسٹاک ایکس چینج، گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے شدیدکاروباری اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 40700پوائنٹس سے بڑھ کر40900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں105ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،معمولی تیزی کے سبب 44.27فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئی تاہم 50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی دیکھا گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،میپل لیف ،لوٹے کیمیکل، پاک الیکٹرون ،حیسکو ل پیٹرول بینک آف پنجاب ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ایونسئین لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سونیر ی بینک لمیٹڈ، پاک پیٹرولیم،کوئس فوڈز، پاور سیمنٹ، سوئی سدرن گیس اور ایگری ٹیک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتی2 دن تیزی رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 624.21 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 3دن کی مندی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 439.87 پوائنٹس لوز کر گیا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے پر پرافٹ ٹیکنگ اور تکنیکی درستگی کے سبب مارکیٹ پر مندی کے اثرا دیکھے گئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر آمد کی آمد اور آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت پر اطمینان کے حوالے سے زیر گردش خبروں، مثبت معاشی اشاریوں اور آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص مارکیٹ کی کاروبار سرگرمیوں میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بھی دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 184.34 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس40732.25 پوائنٹس سے بڑھ کر 40916.59 پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 20.59 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18598.68 پوائنٹس سے بڑھ کر 18619.27 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28863.44 پوائنٹس سے بڑھ کر 29320.16 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 5 ارب 56 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 823 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77 کھرب96ارب86کروڑ3لاکھ90ہزار364روپے سے بڑھ کر79کھرب2ارب 42کروڑ24لاکھ56ہزار187روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر41077.83پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40170.24پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کی32کروڑ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کی22کروڑ70لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1879کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی832کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،948میں کمی اور99کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں