حکومتی بانڈز، پہلی بار ایک ہی روز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری

جمعہ 17 جنوری 2020 21:48

حکومتی بانڈز، پہلی بار ایک ہی روز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھنے لگا، حکومتی طویل اور قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھونے لگی۔ صرف ایک روز کے دوران حکومتی بانڈز میں 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر(تقریبا 80 ارب روپی) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، حکومتی بانڈز میں 16 جنوری کو 53 کروڑ 61 لاکھ ڈالر(تقریبا 80 ارب روپی) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق برطانیہ سے ایک روز میں 45 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، امریکا سے ایک روز میں 7 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی سے سے 16 جنوری تک حکومتی بانڈز میں کل سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ جولائی سے اب تک 2 ارب 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں