مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1350روپے کے اضافے سے 92500روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 20 فروری 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1350روپے کے اضافے سے 92500روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت23ڈالرکے اضافے سے 1610ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت1350روپے کے اضافے سی92500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت1158روپے کے اضافے سی79304روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کے اضافے سے 1050روپے اوردس گرام کی قیمت900روپے ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں