اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی

جمعرات 20 فروری 2020 00:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو کی قدر میں کمی ہوئی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 2 پیسے کے اضافے سی154.23روپے سے بڑھ کر154.25روپے اور قیمت فروخت 154.33 روپے سے بڑھ کر154.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید166.30روپے سے گھٹ کر165.80روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے گھٹ کر167.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200روپے سے گھٹ کر199.20روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر201.70روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت41.10روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے برقرا ررہی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں