بیسٹ وے سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کے دوران 93.9فیصد جبکہ فوجی سیمنٹ کی خالص آمدنی میں 73.6فیصد کمی

پیر 24 فروری 2020 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) بیسٹ وے سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کے دوران 93.9فیصد جبکہ فوجی سیمنٹ کی خالص آمدنی میں 73.6فیصد کمی ہوئی ہے۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنیز کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابر جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2019 بیسٹ وے سیمنٹ کی بعد از ٹیکس آمدنی 421ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018 کمپنی کو 6881ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھہ ماہ کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 6460ملین روپے یعنی 932.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 11.54روپے کے مقابلہ میں 0.71روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران فوجی سیمنٹ کی خالص آمدنی میں 73.6فیصد کمی سے کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 482ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس وجہ کے دوران فوجی سیمنٹ کی بعد از ٹیکس آمدنی 1824ملین روپے رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں دوران مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران فوجی سیمنٹ کے بعد از ٹیکس نفع میں 1342 ملین روپے یعنی 73.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 1.32 روپے کے مقابلہ میں 0.35روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں