پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو78ارب43کروڑ52لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

جمعرات 27 فروری 2020 20:30

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو78ارب43کروڑ52لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) پاکستان میںبھی کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو ہلچل نظر آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث ابتدائی اوقات میں شدید مندی چھائی رہی تاہم بعد ازاں حکومتی نمائندوں کے اطمینان بخش اعلانات کے باعث صورتحال میں بہتری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید251.01پوائنٹس کمی سے 38087.32پوائنٹس کی سطح پر آگیااو244کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو78ارب43کروڑ52لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

البتہ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 68.53فیصد زائد رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی پاکستان میں کرونا وائرس پہنچنے کی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو،ْ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میںشدید مندی چھاگئی اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1400سے زائد پوائنٹس گر گئے جس سے انڈیکس 36920پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں حکومت کی جانب سے صورتحال قابو میں ہونے کے بیانات سامنے آنے کے بعد سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس سے ریکوری آئی اورمندی کے اثرات محدود ہوگئے لیکن مکمل طور پر زائل نہ ہوسکے اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس251.01پوائنٹس کمی سے 38087.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس68.41پوائنٹس کمی سے 17579.21پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس290.99پوائنٹس کمی سے 26396.96پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روز361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سی103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ244 میں کمی جبکہ15 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 78ارب43کروڑ52لاکھ روپے کی کمی سی71کھرب24ارب56کروڑ71لاکھ روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو24کروڑ92لاکھ43ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جو بدھ کے مقابلے میں 10کروڑ13لاکھ99ہزار شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت44.89روپے کے اضافے سی889.88روپے اورآئی سی آئی کے حصص کی قیمت31.65روپے اضافے سی712.51روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کی قیمت245.45روپے کمی سے 7554.55روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت100روپے کمی سے 7200روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرول ،میپل لیف ،بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاکستان ،ڈی جی خان سیمنٹ،پی آئی اے سی،فوجی فوڈز،پاک انٹر بلک اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں