ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 63 کروڑ 79لاکھ ڈالرز کی کمی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 63 کروڑ 79لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق20مارچ کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18ارب74کروڑ30لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر18ارب10کروڑ51لاکھ ڈالرز رہ گئے۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر69کروڑ4لاکھ ڈالرزکی کمی سے 12ارب کی سطح سے گر کر11ارب 98کروڑ92لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر5کروڑ25لاکھ ڈالرز بڑھ کر 6ارب11کروڑ59لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں