پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار،

کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال، سرمائے میں1کھرب روپے سے زائد کا اضافہ

جمعہ 3 اپریل 2020 20:41

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس مزید839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 68.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41ارب26کروڑ48لاکھ روپے بڑھ گئی البتہ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.16فیصدکم رہا ۔

کئی روز تک بدترین مندی کا سلسلہ جاری رہنے کے بعدگزشتہ منگل کو شروع ہونے والے ریکوری کا سلسلہ مسلسل چھوتھے روز جمعرات کو بھی جاری رہا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 31816پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس بھی467.87پوائنٹس کے اضافے سے 14014.75پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس839.12پوائنٹس کے اضافے سے 22515.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41ارب26کروڑ48لاکھ روپی کے اضافے سے بڑھ کر 60کھرب 16ارب 39کروڑ91لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 25کروڑ18لاکھ74ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں5کروڑ97لاکھ10ہزار شیئرزکم ہے ۔

گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سی فلپ موریس کے حصص کی قیمت 103.95روپے کے اضافے سی1898.95روپے اور مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت64.03روپے اضافے سی1085.98روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص قیمت200روپے کمی سی6700روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت 44.43روپے کمی سے 750.50روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ہیسکول پٹرو ل،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک ،پاک پٹرولیم ،پاور سیمنٹ ،پاک انٹر بلک ،فوجی سیمنٹ اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں