بائیکو کا ڈی ایچ ڈی ایس اینڈ ایف سی سی نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان

جمعہ 3 اپریل 2020 20:58

بائیکو کا ڈی ایچ ڈی ایس اینڈ ایف سی سی نصب کرنے کے منصوبے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بائیکو) نے ڈیزل ہائیڈرو ڈی سلفرائزنگ (DHDS) اور فلوئڈ کیٹالیٹک کریکنگ (FCC) یونٹ نصب کرنے کے اپنے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ بائیکو کے اسٹیک ہولڈرز کے غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیزل ہائیڈرو ڈی سلفرائزنگ یونٹس میں پری اور پوسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس شامل ہے جو amine سسٹم ، sour واٹر سسٹم اور سلفر پلانٹ پر مشتمل ہے جبکہ فلیوئڈ کیٹالیٹک کریکنگ یونٹ میں پری اور پوسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس شامل ہیں جو ویکیوم ڈسٹی لیشن ، سلکٹیو ہائیڈرو جنریشن پراسس ، الکلیشن ، کیٹ نیفتھا ہائیڈرو ٹریٹر ، کیٹ ریفارمر، ڈائی مرسول، گیسو لین میروکس، سویٹ فریک، C3/C4 سپلیٹر اور گیس کون پر مشتمل ہے۔

مندرجہ بالا اضافی پراسسنگ یونٹس بائیکو کو ڈیزل میں سلفر مواد کو کم میں مدد فراہم کریں گے جسے وہ فرنس آئل کوپیٹرول اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کیلئے پیدا کرتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں