ملک میں 1000سی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران 8.56 فیصد کی کمی

منگل 7 اپریل 2020 21:58

ملک میں 1000سی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران 8.56 فیصد کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ملک میں 1000سی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران 8.56 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انڈسٹری کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 سے لیکرفروری 2020 تک کی مدت میں 1000سی سی سے کم پاورکی موٹرکاروں36009یونٹس کاروں کی پیداواراور32847یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے،یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.56فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی کے 41070یونٹس کاروں کی پیداواراور33845یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اس عرصہ میں سوزوکی مہران کے 1702یونٹس کاروں اورسوزوکی بولان کے 4073 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح اس مدت میں سوزوکی آلٹوکی 31952یونٹس کاروں کی پیداواراور32847یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں