عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرکی کمی، مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کی کم ہوگئی

بدھ 8 اپریل 2020 22:14

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرکی کمی، مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کی کم ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) عالمی مارکیٹ میںبدھ کو سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرکی کمی ہوئی جس کے زیر اثر مقامی طور پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کی کم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت4ڈالرکی کمی سی1652ڈالرہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے 96ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سی82ہزار990روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950روپے مستحکم رہی۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث مقامی بلین مارکیٹ بند ہے بلین مارکیٹ کھلی ہوتی تو مقامی مارکیٹ میں مزکورہ نرخ ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں