سونے کی قیمت میں اضافہ جاری، فی تولہ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

بدھ 1 جولائی 2020 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) ملک میں سونے کی قیمت میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے اور بدھ کے روز کے ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا۔سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 192 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالراضافے سے ایک ہزار 782 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔چاندی کی بات کی جائے تو اس کی فی تولہ قیمت میں استحکام نظر آیا اور یہ ایک ہزار 50 روپے پر برقرار ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔اس اضافے میں ایک کردار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا بھی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں