پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت 53ارب19کروڑ88لاکھ روپے بڑھ گئی

بدھ 8 جولائی 2020 18:58

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت 53ارب19کروڑ88لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار600کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے مزید 321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 62.43فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب19کروڑ88لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت4.85فیصد زائد رہا ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے تیسرے روزبھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہااورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35600پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس151.45پوائنٹس کے اضافے سی15432.74پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس201.47پوائنٹس کے اضافے سی25562.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سی236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ120میں کمی اور22میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب14ارب58کروڑ34لاکھ روپے سے بڑھ کر67کھرب67ارب78کروڑ22لاکھ روپے ہو گیا۔

بدھ کو31کروڑ76لاکھ91ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میںایک کروڑ61لاکھ 99ہزارشیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت90روپے کے اضافے سے 9590روپے اورانڈس موٹرز کے حصص کی قیمت46.54روپے کے اضافے سی1154.76روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص 215روپے کی کے کمی سے 7125روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص 50روپے کی کمی سے 6700روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں