پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو8ارب روپے سے زائد کا نقصان

ہفتہ 8 اگست 2020 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن انداز میں ہوا۔جمعہ کوشیئرزمارکیٹ میں کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ایک موقع پر100 انڈیکس300پوائنٹس کی تیزی سی40467پوائنٹس تک بھی پہنچ گیا لیکن بعد ازاںشہر میں طوفانی بارش نے سرمایہ کاروں کے ہاتھ کھینچ لئے اور منافع کے حصول کی خاطر انہوں نے شیئرز کی فروخت شرو ع کردی جس سے تیزی کی جانب جانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور100 انڈیکس 40100پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو8ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوسرمایہ کاروں کی جانب سے ٹیلی کام،فوڈز،کمیونیکیشن، سیمنٹ ،اسٹیل اور پیٹڑولیم سیکٹر ز میں خریداری کا رحجان دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں136.43پوائنٹس کی کمی سی40029.69پوائنٹس رہ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس127.52پوائنٹس کم ہو کر17297.04پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30.76پوائنٹس کی کمی کے بعد 28042.92پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس249.69پوائنٹس کے خسارے سی64060.43 پوائنٹس رہ گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں8ارب14کروڑ28لاکھ88ہزار192روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب32ارب10کروڑ39ہزار432روپے تک پہنچ گیا ۔جمعہ کو مارکیٹ میں72کروڑ87لاکھ68ہزار95 حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 82کر؂وڑ68لاکھ 8ہزار981 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

جمعہ کو مجموعی طور پر402کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی197کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،188میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ ٹیلی کام 14کروڑ44لاکھ شیئرز، پاک انٹرنیشنل بلک5کروڑ26لاکھ،یونٹی فوڈز لمٹیڈ5کروڑ4لاکھ ،پاک الیکٹران3کروڑ75لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ61لاکھ اور میپل لیف2کروڑ35لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاکستان کے حصص کی قیمت میں108.67روپے بڑھ کر1557.67روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت30.70روپے بڑھ کر2350.70روپے پر جا پہنچی اور جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاںکمی رہی ان میںیونی لیور فوڈز اور رفحان مائز شامل تھیں جن کے دام575روپے اور250روپے کی کمی سے بالترتیب8655روپی8050روپے رہ گئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں